0
Saturday 12 Jun 2021 20:16

دوست ناراض ہوں یا خوش، سانحہ ماڈل ٹاون کا انصاف لے کے رہیں گے، خرم نواز گنڈاپور

دوست ناراض ہوں یا خوش، سانحہ ماڈل ٹاون کا انصاف لے کے رہیں گے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ آج کل سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد ملزمان پنجاب حکومت کی حفاظت میں ہیں، دوست ناراض ہوں یا خوش سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے ہر حد تک جائیں گے، قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 15 جون کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں دوپہر 2 بجے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، 17 جون کو ناانصافی کیخلاف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے مرکزی راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے حوالے سے پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی پر دکھ ہے، سانحہ میں ملوث پولیس افسروں کو پنجاب حکومت تحفظ دے رہی ہے، عوامی تحریک کے کارکنوں کیخلاف پنجاب کے تھانوں میں درج جھوٹے مقدمات ختم نہیں کیے جا رہے، ہمارے شہید کارکن ہر وقت ہماری آنکھوں کے سامنے رہتے ہیں، انصاف ہماری واحد ڈیمانڈ ہے۔ انہوں نے کہا 17 جون کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 937653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش