QR CodeQR Code

بائیڈن سے ملاقات کے فوائد بھی ہو سکتے ہیں اور نقصانات بھی، پیوٹن

12 Jun 2021 11:36

ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ بائیڈن پیشہ ور شخص ہیں، انہوں نے پوری زندگی سیاست میں گزاری ہے، امید ہے کہ وہ اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی نسبت کم اضطرابی ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی نسبت کم اضطرابی ہوں گے۔روس کے دارالحکومت ماسکو سے جاری کیے گئے ایک بیان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بائیڈن پیشہ ورشخص ہیں، انہوں نے پوری زندگی سیاست میں گزاری ہے، ان سے ملاقات کے فوائد بھی ہو سکتے ہیں اور نقصانات بھی۔ روسی صدر نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جاسوسی کا جدید سیٹلائٹ سسٹم دینے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، البتہ ایران کے ساتھ فوجی اور تیکنیکی سمیت تعاون کا پلان موجود ہے۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نے ایک خبر کے ذریعے روس پر ایران کو کانوپس 5 سیٹلائٹ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ سسٹم سے خطے میں امریکی و اسرائیلی تنصیبات کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس کے صدور کی ملاقات 16 جون کو جنیوا میں ہو گی۔ امریکی صدر جوبائیڈن روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں الیکشن میں مداخلت اور ہیکنگ کے معاملات اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 937657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937657/بائیڈن-سے-ملاقات-کے-فوائد-بھی-ہو-سکتے-ہیں-اور-نقصانات-پیوٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org