QR CodeQR Code

اپوزیشن آئندہ بھی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑی ملے گی، فواد چوہدری

12 Jun 2021 11:42

ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا اس سے اس بجٹ کی اہمیت بڑہ جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگلے سات سال بھی یہ اپوزیشن والے ایسے ہی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑے ملیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا اس سے اس بجٹ کی اہمیت بڑہ جاتی ہے، اپوزیشن کا رویہ حسب معمول غیرذمہ دارانہ رہا انھوں نے اب تک بجٹ پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی ایسی غیرسنجیدہ اپوزیشن سے عوام کیا توقع کر سکتی ہے اگلے سات سال بھی یہ لوگ ایسے ہی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑے ملیں گے۔


خبر کا کوڈ: 937658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937658/اپوزیشن-آئندہ-بھی-بینر-اٹھا-کر-کونے-میں-کھڑی-ملے-گی-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org