QR CodeQR Code

پاکستان سمیت 20 ممالک کو سعودی وزٹ ویزے میں توسیع کی سہولت

12 Jun 2021 11:50

اس سہولت کے تحت سعودی عرب سے باہر زائرین اپنے غیر استعمال شدہ ویزے کی توسیع کرا سکیں گے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق ویزوں میں توسیع 31 جولائی تک کر دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے ان شہریوں کو جن کے وزٹ ویزے ختم ہو رہے تھے، فیس کے بغیر توسیع کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے اس ضمن میں وزارتِ داخلہ اور خزانہ کے تعاون سے الیکٹرونک خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سہولت کے تحت سعودی عرب سے باہر زائرین اپنے غیر استعمال شدہ ویزے کی توسیع کرا سکیں گے۔ پاکستان سمیت 20 ممالک کے جن شہریوں کے سعودی وزٹ ویزے ختم ہو رہے تھے وہ فیس کے بغیر ان میں توسیع کرا سکیں گے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق بیرونِ ملک زائرین بغیر کسی فیس کے الیکٹرونک خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہی ہدایت کے مطابق ویزوں میں توسیع 31 جولائی تک کر دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 937659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937659/پاکستان-سمیت-20-ممالک-کو-سعودی-وزٹ-ویزے-میں-توسیع-کی-سہولت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org