0
Saturday 12 Jun 2021 13:07

بجٹ کے ذریعے عمران خان نے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا، بلاول

بجٹ کے ذریعے عمران خان نے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ 2021ء کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بجٹ کے ذریعے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہ بدلے، بجٹ آگیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے، اگر مہنگائی تاریخی ہے، بیروزگاری تاریخی ہے، غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہوسکتا ہے، جب پی ٹی آئی اپنا عوام دشمن بجٹ پیش کررہی تھی تو پارلیمان کے باہر سرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائیاں دے رہے تھے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، وزیراعظم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے، بجٹ پیش کرکے عمران خان نے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیا، پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔
خبر کا کوڈ : 937668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش