0
Saturday 12 Jun 2021 13:10

آن لائن انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے عالمی برادری کو سوچنا ہوگا، عمران خان

آن لائن انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے عالمی برادری کو سوچنا ہوگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو آن لائن نفرت اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ سرکاری کینیڈین ٹی وی چینل کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا، کینیڈین وزیر اعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے، دیگر عالمی رہنماوَں کی طرف سے معاملے پر موثر ردعمل سامنے نہیں آیا، کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر عوام حیران ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ ویب سائٹس نفرت انگیز مواد پھیلا کر انسانیت کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، مغربی ممالک کے بعض رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کا احساس نہیں، ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے، عالمی برادری آن لائن نفرت انگیزمواد ،انتہا پسندی روکنے کے اقدامات کرے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے، پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے سوچ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 937669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش