0
Monday 22 Aug 2011 22:56

کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا عمل شروع

کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا عمل شروع
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے آٹھ کروڑ دس لاکھ ووٹرز کی تصدیق کا عمل آج سے ملک بھر میں شروع گیا۔ اس سے پہلے فہرستیں ضلعی دفاتر کے سپرد کر دی گئی تھیں۔ اس مہم کے لیے ایک لاکھ سے زائد عملہ گھر گھر جاکر ڈیٹا کے تحت انتخابی فہرستوں کے مسودے کو تیار کرے گا اور ووٹروں کی تصدیق کرے گا۔ یہ عمل تیس ستمبر تک مکمل ہو گا۔ حتمی فہرستیں مارچ دو ہزار بارہ میں شائع کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق نادرا کی طرف سے تصدیق شدہ انتخابی فہرستوں میں آٹھ کروڑ دس لاکھ ووٹروں کو مستند قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 93767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش