0
Saturday 12 Jun 2021 14:16

جماعت اسلامی کا مزدور کی کم از کم اجرت 30 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا مزدور کی کم از کم اجرت 30 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ ہونا چاہیئے تھا، مزدور کی کم از کم اجرت 30 ہزار مقرر کی جائے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سے 3 ہزار 60 ارب روپے سود کی ادائیگی میں چلے جائیں گے، بیرونی قرضوں کے پہاڑ نے قوم کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں زراعت کے لیے صرف 112 ارب روپے مختص کیے گئے، زرعی شعبے میں جدیدیت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے رقم ناکافی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ریلوے، پی آئی اے اور دیگر وفاقی اداروں کی بحالی کیلئے پروگرام نہیں دیا گیا، حکومت قومی اداروں کو اونے پونے داموں بیچنا چاہتی ہے، بجٹ تقریر سے ایسا نہیں لگا کہ معیشت گروتھ کی جانب جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کوئی واضح پروگرام نہیں دیا گیا، مصنوعی اعشاریوں پر مشتمل بجٹ کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ خدشہ ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد حکومت منی بجٹ لائے گی۔
خبر کا کوڈ : 937683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش