QR CodeQR Code

اپوزیشن کا رویہ ملکی مفادات سے متصادم ہے

معصوم بچوں سے مشقت لینا مجرمانہ فعل ہے، عثمان بزدار

12 Jun 2021 14:25

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں چائلڈ لیبر کے خاتمے کی کوششوں کو تیز کرنے کا عزم کرنا ہے، قوم کے نونہالوں سے مشقت لینے کی لعنت سے چھٹکارا دلا کر دم لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر مسئلے کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ چائلڈ لیبر سماجی و معاشی مسئلہ ہے اور معصوم بچوں سے مشقت لینا مجرمانہ فعل ہے، چائلڈ لیبر کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ آج ہمیں چائلڈ لیبر کے خاتمے کی کوششوں کو تیز کرنے کا عزم کرنا ہے، قوم کے نو نہالوں سے مشقت لینے کی لعنت سے چھٹکارا دلا کر دم لیں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے شاندار بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ میں غریب عوام کو خصوصی ریلیف دیا گیا ہے، حکومتی پالیسیوں سے تمام معاشی اعشاریئے مثبت ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین اور متوازن بجٹ پر اپوزیشن کی بوکھلاہٹ عیاں ہے، بجٹ پر سیاست چمکانا اپوزیشن کو زیب نہیں دیتا، اپوزیشن کا رویہ ملکی مفادات سے متصادم ہے، یہ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کے سفر پر گامزن ہے۔


خبر کا کوڈ: 937686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937686/معصوم-بچوں-سے-مشقت-لینا-مجرمانہ-فعل-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org