QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، امریکی ڈرون حملے میں 3 شدت پسند ہلاک

22 Aug 2011 23:15

اسلام ٹائمز:رواں ماہ یہ پانچواں جبکہ اس سال اکاون حملے ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل پچاس حملوں میں آٹھ سو سے زائد شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ سات سالوں میں یہ دو سو پینسٹھواں حملہ ہے۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں ڈرون حملے میں تین شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل میرعلی سے آٹھ کلومیٹر مغرب کی جانب واقع علاقہ نورک میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گاڑی پر دو میزائل داغے،جس سے تین شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ رواں ماہ یہ پانچواں جبکہ اس سال اکاون حملے ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل پچاس حملوں میں آٹھ سو سے زائد شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ سات سالوں میں یہ دو سو پینسٹھواں حملہ ہے۔ اس سے قبل دو سو چوسٹھ حملوں میں دو ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 93769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/93769/شمالی-وزیرستان-امریکی-ڈرون-حملے-میں-3-شدت-پسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org