QR CodeQR Code

کشمیر مسئلے پر دگ وجے سنگھ کے بیان پر تنازعہ، بی جے پی کا سخت ردعمل

12 Jun 2021 17:29

شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کی اور کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن دگ وجے سنگھ نے دفعہ 370 ہٹانے کی بات کی ہے اور یہ پاکستانی پالیسی سے میل کھاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے سے متعلق مبینہ بیان کے سامنے آنے کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیراعلٰی شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس کے لیڈر پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہا تھا کہ کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کرنا غیر جمہوری قدم تھا۔ شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن دگ وجے سنگھ نے دفعہ 370 ہٹانے کی بات کی ہے اور یہ پاکستانی پالیسی سے میل کھاتا ہے۔ ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ دگ وجے سنگھ وہی شخص ہیں جنہوں نے پلوامہ حملے کو ایک حادثہ قرار دیا تھا اور اسے دہشت گردانہ حملہ ماننے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے دگ وجے سنگھ کے کشمیر سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس سے وضاحت طلب کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 937699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937699/کشمیر-مسئلے-پر-دگ-وجے-سنگھ-کے-بیان-تنازعہ-بی-جے-پی-کا-سخت-ردعمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org