QR CodeQR Code

کشمیری عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، کچھ نہیں ہوگا، ہلال جان

12 Jun 2021 17:29

ہلال جان نے کہا کہ موجودہ حالات میں کچھ سیاسی جماعتوں نے افادیت کھودی ہے اور وہ اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لئے افواہیں کا بازار گرم کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں مزید 6 ہزار قابض فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کے بعد یہاں افواہوں کے پھیل جانے پر  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے سینئر لیڈر اور ترجمان اعلٰی ہلال جان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ایک بیان میں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھبرائیں نہیں بلکہ اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا کچھ نہیں ہونے والا ہے اور لوگوں کے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی انتخابی ڈیوٹی ایک معمول ہے۔ ہلال جان نے کہا کہ موجودہ حالات میں کچھ سیاسی جماعتوں نے افادیت کھودی ہے اور وہ اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لئے افواہیں کا بازار گرم کررہے ہیں۔ ہلال جان نے حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ لوگوں کی بہتری کے لئے صورتحال کی وضاحت کرے اور لوگوں کو تشویش و تذبذب سے باہر نکالے۔


خبر کا کوڈ: 937700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937700/کشمیری-عوام-افواہوں-پر-کان-نہ-دھریں-کچھ-نہیں-ہوگا-ہلال-جان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org