QR CodeQR Code

کانگریس پارٹی ملک کے غداروں کا ’کلب‘ ہے، بی جے پی

12 Jun 2021 17:51

نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کانگریس کے لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلٰی دگ وجے سنگھ کو آرٹیکل 370 پر مبینہ ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دگ وجے سنگھ وہی شخص ہیں جنہوں نے پلوامہ حملے کو ایک حادثہ قرار دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے الزام عائد کیا ہے کہ کانگریس پارٹی ملک کے غداروں کا ’کلب‘ ہے جو ایک طویل عرصے سے اسے ’'ٹول کٹ‘ کے ذریعہ ملک کو کھوکھلا کرنے کا کام کررہی ہے۔ آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کانگریس کے لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلٰی دگ وجے سنگھ کو آرٹیکل 370 پر مبینہ ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دگ وجے سنگھ وہی شخص ہیں جنہوں نے پلوامہ حملے کو ایک حادثہ قرار دیا تھا اور اسے دہشت گردانہ حملہ ماننے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دگ وجے سنگھ وہ ہیں جنہوں نے ممبئی دہشت گردانہ حملے کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سازش قرار دیا اور اس وقت پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر جیسے سنگین معاملے پر کانگریس کے قائد کا یہ بیان کانگریس کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کس طرح بولنا ہے اور نریندر مودی کے خلاف کس طرح زہر اگلنا ہے، ان تمام سازشوں کو ٹول کٹ کے ذریعہ سر انجام دیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 937706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937706/کانگریس-پارٹی-ملک-کے-غداروں-کا-کلب-ہے-بی-جے-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org