0
Saturday 12 Jun 2021 20:01

قدس شریف، غاصب صیہونی فوجیوں کی سیدھی فائرنگ سے 1 فلسطینی خاتون شہید

قدس شریف، غاصب صیہونی فوجیوں کی سیدھی فائرنگ سے 1 فلسطینی خاتون شہید
اسلام ٹائمز۔ غاصب و قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے مقدس شہر قدس شریف میں 1 فلسطینی خاتون کو سیدھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر موقع پر ہی شہید کر دیا ہے۔ فلسطینی خبرررساں ایجنسی شہاب کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کرنے کے بعد حسب سابق دعوی کیا کہ فلسطینی خاتون کے قبضے میں ایک چاقو تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے فلسطینی خاتون کو نشانہ بنانے کے بعد اس تک طبی امداد بھی پہنچنے نہ دی جس کے باعث وہ زیادہ خون بہہ جانے کے سبب موقع پر ہی شہید ہو گئی۔

خبر کا کوڈ : 937719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش