0
Saturday 12 Jun 2021 20:39

حکومت کلبھوشن کو پھانسی لگانے کی بجائے اس کا تحفظ کر رہی ہے، پیر محفوظ مشہدی

حکومت کلبھوشن کو پھانسی لگانے کی بجائے اس کا تحفظ کر رہی ہے، پیر محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم )کے مرکزی صدر پیر محمد محفوظ مشہدی نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی وکالت پر حکومت کمربستہ ہو گئی ہے اور سینکڑوں پاکستانیوں کے قاتل کو اپیل کا حق دلوانے کے لیے پارلیمانی روایات کو پامال کرتے ہوئے قانون سازی کروا کر حکمران بے نقاب بھی ہوگئے ہیں۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ کلبھوشن دہشتگردی نیٹ ورک کے بے نقاب ہونے پر بڑی کامیابی کے دعوے کیے گئے تھے، کئی کالعدم جماعتوں کے نام بھی اس نیٹ ورک کیساتھ جوڑے گئے۔ اس کیس کو عالمی عدالت میں بھی لے جایا گیا، مگر اب نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر حکومت بھارتی دہشت گرد کو دی گئی سزا پر عملدرآمد میں لیت و لعل سے کیوں کام لے رہی ہے۔؟

انہوں نے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ عمران خان سابق وزیراعظم نواز شریف پر ملک دشمنی کا الزام لگاتے تھے خود قاتل مودی کے دوست بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا حکم دیا تھا تو اب حکومت اسے پھانسی لگانے کی بجائے اس کا تحفظ کر رہی ہے۔ یہ بھارت سے دوستی اور ملک دشمنی کے مترادف ہے۔پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ مجرم دہشت گردکی گرفتاری کے بعد کلبھوشن جیسے مجرم کی وکالت حکومت ہی نے کرنی تھی تو اتنی میڈیا مہم کا کیا فائدہ؟ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کیخلاف ٹھوس شواہد کے باوجود اس کیساتھ رعایت کا مطلب ملک دشمنی اور دہشت گردوں کو تحفظ دینے کے علاوہ کیا ہو سکتا ہے؟
خبر کا کوڈ : 937723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش