0
Saturday 12 Jun 2021 21:04

جی بی میں زراعت کے حوالے سے بہت سارے مواقع ہیں، شفقت چیمہ

جی بی میں زراعت کے حوالے سے بہت سارے مواقع ہیں، شفقت چیمہ
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کی گلگت بلتستان آمد کے موقع پر صوبائی وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین کاظم میثم نے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے فوڈ سکیورٹی شفقت چیمہ کا اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر گلگت بلتستان آمد پر شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم پاکستان کی زراعت کے حوالے سے خاص دلچسپی بلخصوص گلگت بلتستان میں زراعت و سیاحت پر خصوصی توجہ دینے اور جامع منصوبے پر کام کرنے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے گلگت بلتستان میں زرعی شعبے میں موجود مسائل اور یہاں کے پوٹینشلز کے حوالے سے معاون خصوصی وزیر اعظم کو تفصیلی بریفننگ دی۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے فوڈ سکیورٹی شفقت چیمہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زراعت کے حوالے سے بہت سارے مواقع ہیں اور انکو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی زراعت اور سیاحت پر خصوصی توجہ ہے، جو کہ ان شعبوں میں بہتری کا سبب بنے گی۔
خبر کا کوڈ : 937732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش