QR CodeQR Code

گلگت کے تاجروں کو لوٹنے والے نوسربازوں کا گروپ گرفتار

12 Jun 2021 22:25

گروپ میں چار خواتین اور چار مرد شامل تھے۔ گروپ کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ایس ڈی پی او گلگت خرم اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دونوں گروپ ایک ہی گھرانے کے ہیں، ایک گروپ میں دو عورتیں اور دو مرد شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں تاجروں کو لوٹنے والے نوسربازوں کے دو گروپ کو پولیس نے دھر لیا۔ نوسرباز گروپ میں چار خواتین اور چار مرد شامل تھے۔ گروپ کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ایس ڈی پی او گلگت خرم اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دونوں گروپ ایک ہی گھرانے کے ہیں، ایک گروپ میں دو عورتیں اور دو مرد شامل تھے، دوسرے گروپ میں بھی دو عورتیں اور دو مرد شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو شکایات مل رہی تھیں کہ اس طرح کا گروپ سادہ لوح تاجروں کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ایک گروپ کو جوٹیال سے گرفتار کیا، ان کے ساتھی جو ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، پولیس کے پہنچنے سے دس منٹ پہلے فرار ہو گئے تھے بعد میں پولیس نے ناکے پر گلگت کی حدود میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ گروپ دو جوڑے کی شکل میں کسی بھی دکان میں گھس جاتے تھے اور کوئی بھی چیز لے کر دکاندار کو پانچ ہزار کا نوٹ تھما دیا جاتا تھا، گروپ کا دوسرا فرد دکاندار کو باتوں میں الجھا کر رکھتا۔ جب دکاندار ان کا بقایا دیتا تھا تو وہ پیسے لے لیتا اور کچھ دیر بعد کوئی اور چیز لے کر پانچ ہزار کا پھر بقایہ دکاندار سے وصول کرتا۔ ایس ڈی پی او نے بتایا کہ اسی طرح کی پانچ شکایات آئیں، نوسربازوں نے تین سے چار وارداتیں کی تھیں اور ان کےقبضے سے 50 سے 55 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 937753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937753/گلگت-کے-تاجروں-کو-لوٹنے-والے-نوسربازوں-کا-گروپ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org