QR CodeQR Code

ایران پر عائد پابندیوں کا اٹھایا جانا ہی کسی بھی نئے معاہدے کی کنجی ہے، چین و روس

12 Jun 2021 22:52

عرب ای مجلے الشرق کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ویانا میں ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے حوالے سے جاری مذاکرات میں شریک چینی مذاکراتکار نے تاکید کی ہے کہ کسی بھی قسم کے معاہدے کے حصول کیلئے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے حوالے سے ویانا میں جاری مذاکرات میں شریک چینی مذاکرات کار نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ ایران پر عائد امریکی پابندیوں کا اٹھا لیا جانا ہی کسی بھی قسم کے معاہدے کے حصول کی کنجی ہے۔ عرب ای مجلے الشرق کو انٹرویو دیتے ہوئے وانگ چنگ کا کہنا تھا کہ جاری مذاکرات مین شریک تمام فریق موجود مسائل کا بہترین حل دینے پر متفق ہیں تاہم بعض سیاسی مسائل تاحال کسی بھی حل سے عاری باقی ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں روس کے خصوصی نمائندے میخائیل اولیانوف نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن نے آج ویانا میں مذاکرات کے چھٹے دور کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس دور میں شریک تمام فریق جاری مذاکرات کو کامیابی کے ساتھ نتیجے پر پہنچانے میں پر عزم ہیں۔ رعسی نمائندے نے لکھا کہ ہم میں سے ہر ایک ان مذاکرات کو ثمر آور بنانے کا خواہشمند ہے تاہم نتیجہ لکھے جانے کی کیفیت، سب سے زیادہ اہم ہے۔


خبر کا کوڈ: 937755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937755/ایران-پر-عائد-پابندیوں-کا-اٹھایا-جانا-ہی-کسی-بھی-نئے-معاہدے-کی-کنجی-ہے-چین-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org