0
Saturday 12 Jun 2021 22:58

موجودہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہے، لیاقت شاہوانی

موجودہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہے، لیاقت شاہوانی
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجماجن لیاقت شاہوانی نے مالی سال دو ہزار اکیس تا بائس کے بجٹ کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہے، جس میں ہر طبقہ کے لیے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پہلی مرتبہ تمام صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ بجٹ میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیراعظم پاکستان نے متعدد منصوبے بجٹ میں شامل کئے ہیں، جن کی تکمیل سے صوبے کی پسماندگی میں کمی واقع ہوگی اور گذشتہ سالوں میں بلوچستان کو جس طرح نظر انداز کیا گیا ہے، اس کی بھی تلافی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں قومی شاہراہوں کی توسیع سمیت دیگر منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ہے، جن کی تکمیل سے صوبے کے عوام کے معیار زندگی میں مزید بہتری آئے گی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جنوبی بلوچستان کی ترقی کو خاص طور پر فوکس کیا ہے، جہاں خطیر رقم سمیت متعدد منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں روزمرہ کی اشیاء خورد و نوش پر خصوصی سبسڈی دی گئی ہے، جس سے مہنگائی پر قابو پایا جاسکے گا اور بلوچستان کے عوام خوشحال زندگی بسر کرسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 937757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش