0
Saturday 12 Jun 2021 23:12

ایم کیو ایم کے کسی دھڑے کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں، فاروق ستار

ایم کیو ایم کے کسی دھڑے کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سربراہ اور سینئر سیاستدان فاروق ستار نے وارننگ دے دی۔ پیر الہٰی بخش (پی آئی بی) کالونی میں اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑے 40 اوور کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کسی دھڑے کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 43 برس قبل اے پی ایم ایس او نے شہری حقوق کی جنگ کا آغاز کیا، یہ واحد طلبہ تنظیم ہے، جس نے سیاسی جماعت قائم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 70 برس سے پاکستان میں روایتی سیاستدان حکومت میں ہیں، اب ایم کیو ایم کے کسی دھڑے کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں۔ فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ کراچی کو سالانہ 4 سو ارب کی ضرورت ہے، صاحب اقتدار سندھ سے تعلیمی کوٹا سسٹم ختم کریں۔
خبر کا کوڈ : 937762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش