0
Saturday 12 Jun 2021 23:21

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی میں شدید اضافہ

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی میں شدید اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ سبی اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 48 اور کوئٹہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے شمالی اور جنوبی علاقوں سمیت مختلف شہروں میں شدید گرمی کی لہر میں کمی نہیں آئی ہے اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث موسم شدید گرم اور خشک ہے۔ ہفتہ کو پھر وادی، کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں موسم گرم رہا اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دالبندین میں درجہ حرارت 47، پنجگور اور خضدار میں 43، لسبیلہ میں 42، ژوب میں 41 اور تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نوکنڈی، دالبندین، پنجگور اور سبی و گرد و نواح میں موسم ایسے ہی شدید گرم رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 937765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش