0
Saturday 12 Jun 2021 23:38

 موجود حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے، یوسف رضا گیلانی 

 موجود حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے، یوسف رضا گیلانی 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ سابق وزیراعظم و سینٹ میں قائدحزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجود حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے کیونکہ یہ غریب لوگوں کا پروگرام ہے اس بل کی منظوری پارلیمنٹ نے دی تھی۔ موجودہ حکومت کی جانب سے تیسرا بجٹ ناکام ہوا ہے، حکومت اور اُس کے اتحادی پنجاب اسمبلی میں بجٹ پاس کراسکتے ہیں تو پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کی قرارداد کیوں نہیں لا سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ سیشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانگی سے قبل گیلانی ہاوس ملتان میں پاکستان پیپلزپارٹی وومن ونگ کی سٹی صدر عابدہ بخاری کی قیادت میں سٹی تنظیم کے ایک وفد سے بات چیت میں کیا۔ وفد میں وائس پریزیڈنٹ شمیم اختر، رقیہ شبیر، ایڈیشنل جزل سکریٹری مصباح ملک، روبینہ سلیم، شازما بی بی اور معروف قانون دان فردوس جمال بھی شامل تھیں۔

عابدہ بخاری نے سید یوسف رضا گیلانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں پارٹی قیادت خصوصا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم سید احمد محمود، محترمہ فریال تالپور، محترمہ شازیہ عابد اور دیگر قائدین پر فخر ہے کیونکہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی حقیقی آواز ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا یقینا پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے حالاتِ جو بھی ہوں ہم عوام کے ساتھ ہیں اور مہنگائی بے روزگاری کے خلاف حکومت سے ہماری جنگ رہے گی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے متحد ہے اور عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 937767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش