QR CodeQR Code

سندھ میں ہماری حکومت ہوتی تو کراچی کی حالت بہتر ہوتی، فواد چوہدری

13 Jun 2021 00:24

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت میں مودی کی حکومت میں بھی انتہاپسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، آپ دیکھیں گے بھارت میں انتہا پسندی کا اثر معاشرے کے ہر شعبے پر پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر نے پیپلز پارٹی کو قومی پارٹی بنایا مگر زرداری نے پیپلز پارٹی کو قوم پرست جماعت بنا دیا، اگر سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت ہوتی تو کراچی کی معیشت مزید بہتر ہوتی۔ وہ ہفتہ کو فرئیرہال میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خرابی تب شروع ہوئی جب روس نے افغانستان پر حملہ کیا، امریکا کے کہنے پر روس کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان میں انتہا پسندی کی پشت پناہی کی گئی، جن معاشروں میں برداشت کی بجائے انتہا پسندی کو فروغ دیا جائے وہ تنزلی کا شکار ہوتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت میں مودی کی حکومت میں بھی انتہاپسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، آپ دیکھیں گے بھارت میں انتہا پسندی کا اثر معاشرے کے ہر شعبے پر پڑے گا، افغانستان میں ایک بار پھر حالات خراب ہورہے ہیں، وزیراعظم کا نظریہ ہے کہ ہمیں کسی اور کی لڑائی میں حصہ نہیں لینا۔


خبر کا کوڈ: 937772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937772/سندھ-میں-ہماری-حکومت-ہوتی-کراچی-کی-حالت-بہتر-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org