0
Sunday 13 Jun 2021 10:06

بھارتی فورسز کی کارروائی میں 3 کشمیری جاں بحق

بھارتی فورسز کی کارروائی میں 3 کشمیری جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قابض فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں کارروائی کرکے 3 معصوم شہریوں کو قتل کردیا جبکہ پاکستان نے اس کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے قصبے سوپور کے علاقے آرام پورہ میں کارروائی کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فورس نامعلوم افراد کے حملے میں پولیس کے دو اہلکاروں کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کے بعد علاقےمیں کارروائیاں کر رہی ہے۔ بھارتی فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بھارت سے آزادی کے نعرے لگائے۔ دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی قابض فورسز کی جانب سے 3 معصوم کشمیریوں کے قتل کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی وبا کے باوجود بھارتی قابض فورسز نام نہاد گھیراؤ اور سرچ آپریشز میں کشمیریوں کی ماورائے قانون قتل میں تیزی لا رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے رواں برس اب تک 55 کشمیریوں کو قتل کیا جبکہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریاں بدستور جا رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کو علم ہونا چاہیے کہ کسی قیمت پر بھارتی ظلم کشمیریوں اور ان کی اپنے حق خود ارادیت کو مزید کمزور نہیں کر پائے گا۔ دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی کھلی اور منظم خلاف ورزیوں کو مسلسل اجاگر کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او ایچ سی ایچ آر کی 2018ء اور 2019ء کی تجویز کے مطابق اقوام متحدہ کا کمیشن آف انکوائری ان خلاف ورزیوں کی تفتیش کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی ماورائے عدالت قتل کی عالمی سطح تفتیش اور وحشیانہ مظالم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کے مطالبے کو دہراتا ہے جہاں قابض بھارتی فورسز بے گناہ شہریوں کو قتل کر رہی ہے اور کیا جائے۔


 
خبر کا کوڈ : 937806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش