QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کی ہفتہ وار رپورٹ، 3 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

13 Jun 2021 11:01

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانوالہ میں آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے ارشد نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا، جس نے ریڈ بک میں شامل عبدالحمید نامی دہشتگرد کو پناہ دے رکھی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ لیہ میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے زبیر نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں ایک کارروائی کے دوران راشد نامی دہشتگرد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ہفتہ بھر کے دوران مختلف کارروائیوں میں 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے ہفتہ بھر کی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق ہفتے کے 7 دنوں میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 53 انٹیلی جنس آپریشن کئے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانوالہ میں آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے ارشد نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا، جس نے ریڈ بک میں شامل عبدالحمید نامی دہشتگرد کو پناہ دے رکھی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ لیہ میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے زبیر نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں ایک کارروائی کے دوران راشد نامی دہشتگرد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ: 937822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937822/سی-ٹی-ڈی-کی-ہفتہ-وار-رپورٹ-3-دہشتگرد-گرفتار-کرنے-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org