0
Sunday 13 Jun 2021 18:34

ایم ڈبلیو ایم کے احتجاج کی کال، پنجاب بھر کے علماء نے حمایت کا اعلان کر دیا

ایم ڈبلیو ایم کے احتجاج کی کال، پنجاب بھر کے علماء نے حمایت کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سے پنجاب کے مختلف ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نمائندہ علمائے کرام نے لاہور میں ملاقات کی۔ علمائے کرام نے متحدہ علماء بورڈ پنجاب میں شیعہ علماء کی تعداد میں کمی پر اظہارِ افسوس کیا، اس ناانصافی پر علمائے کرام نے پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہروں اور علامتی دھرنوں کیلئے آمادگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علامہ عبدالخالق اسدی نے علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سنگین ناانصافی کے ضمن میں سیکرٹری اوقاف کو خط لکھا گیا ہے، اتمامِ حجت کیلئے تمام دروازے کھٹکھٹائے جا رہے ہیں، اگر پنجاب انتظامیہ اس معاملے پر سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ناانصافیوں کا ازالہ نہیں کرتی تو پُرامن اور بھرپور احتجاج کی کال دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 937823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش