0
Sunday 13 Jun 2021 11:13

پاکستانی اس سال بھی حج ادا نہیں کر سکیں گے

پاکستانی اس سال بھی حج ادا نہیں کر سکیں گے
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی زائرین اس سال بھی فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گے، صرف سعودی شہری اور سعودیہ میں مقیم غیرملکیوں کو جج کی اجازت ہو گی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حج 2021ء کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث عازمین کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حج 2021ء کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن کے تحت رواں برس سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی افراد اور سعودی شہری فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔ 18 سال سے کم اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ حج پالیسی کے مطابق کورونا پابندیوں کی وجہ سے صرف 60 ہزار افراد کو حج ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام عازمین حج کو عالمی وبا سے حفاظت کے لیے ویکسین لازمی کرانا ہو گی۔ دوسری جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے سعودی وزارت حج و عمرہ کے فیصلوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر سعودی حکومت کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 937824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش