QR CodeQR Code

گورنر پنجاب کا قومی و صوبائی حلقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان

13 Jun 2021 11:39

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ غیر سیاسی تفریق قومی و صوبائی حلقوں میں فلٹریشن پلانٹس لگیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے معاملے پر پنجاب آب پاک اتھارٹی کیساتھ ہیں، آب پاک اتھارٹی جیسا منصوبہ خیبرپختونخوا میں شروع کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پینے کے صاف پانی کیلئے قومی اسمبلی کے ہر حلقے میں 6 اورصوبائی حلقے میں 3 فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے، ضرورت پڑی تو مزید فلٹریشن پلانٹس لگانے کیلئے آب پاک اتھارٹی تیار ہے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کی جانب سے وفاقی وزراء اورایم این ایز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وفاقی وزیر اسد عمر نے سمیت وزیر مملکت فرخ حبیب، زرتاج گل، ڈاکٹر نوشین حامد اور دیگر ممبران بھی شریک تھے۔
 
اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ غیر سیاسی تفریق قومی و صوبائی حلقوں میں فلٹریشن پلانٹس لگیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے معاملے پر پنجاب آب پاک اتھارٹی کیساتھ ہیں، آب پاک اتھارٹی جیسا منصوبہ خیبرپختونخوا میں شروع کرنا چاہتے ہیں۔ سپیکر، وزراء اور اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی کارکردی پر اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 937829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937829/گورنر-پنجاب-کا-قومی-صوبائی-حلقوں-میں-واٹر-فلٹریشن-پلانٹ-لگانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org