0
Sunday 13 Jun 2021 12:18

تحریک تحفظ ختم نبوت کا 7 ستمبر کو لاہور میں کانفرنس کروانے کا اعلان

تحریک تحفظ ختم نبوت کا 7 ستمبر کو لاہور میں کانفرنس کروانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے گلبرگ میں جامعہ بیت القرآن میں تحریک تحفظ ختم نبوت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پروفیسر فاروق احمد سعیدی اور مولانا محمد عاصم مخدوم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں مختلف مقامات پر تحفظ ختم نبوت کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں مفتی سید عاشق حسین، بابا محمد شفیق بٹ، سعید اشرف فاروقی، مولانا سلیم حیدر سمیت دیگر نے  شرکت  کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سات ستمبر کو لاہور میں آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس منعقد کرائی جائے گی۔
 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے، ختم نبوت کانفرنسز کا مقصد اس عقیدے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمت رسول (ص) پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ پروفیسر فاروق احمد سعید ی کا کہنا تھا کہ  عقیدہ ختم نبوت کے لیے کوئی سودے بازی قبول نہیں کی جاسکتی ، تحریک تحفظ ختم نبوت میں سیاسی زعماء اور تاجر راہنماؤں کو شریک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کیخلاف منظم انداز میں سازشیں ہو رہی ہیں جن سے آگاہ ہیں اور ان کا مردانہ وار مقابلہ  کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 937834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش