QR CodeQR Code

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 80834 نئے کیسز

13 Jun 2021 17:23

مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80834 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 989 ہوگئی۔


اسلام تائمز۔ بھارت میں جان لیوا کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز میں مسلسل گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80834 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، حالانکہ اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں جزوی اضافہ ہوا ہے، جس سے اس کی شرح 1.26 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کے روز 34 لاکھ 84 ہزار 239 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے جس سے ملک میں اب تک 25 کروڑ 31 لاکھ 95 ہزار 48 افراد کو ٹیکے لگائے چکے ہیں۔ اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح 95.26 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 3.49 فیصد رہ گئی ہے۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80834 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 989 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 32 ہزار 62 مریض صحتیاب ہوئے جس میں اب تک دو کروڑ 80 لاکھ 43 ہزار 446 افراد ملک میں اس جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 54 ہزار 531 سے 10 لاکھ 26 ہزار 159رہ گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 937859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937859/بھارت-میں-گزشتہ-24-گھنٹوں-کے-دوران-کورونا-وائرس-80834-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org