0
Sunday 13 Jun 2021 20:08

یوم ولادت حضرت معصومہ قم (س) پر آغا سید حسن کا ہدیہ تبریک و تہنیت

یوم ولادت حضرت معصومہ قم (س)  پر آغا سید حسن کا ہدیہ تبریک و تہنیت
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سلسہ امامت کی ساتویں کڑی حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) کی صاحب زادی اور حضرت امام علی رضا (ع) کی ہمشیرہ حضرت فاطمہ معصومہ قم کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر وابستگان امامت و ولایت بالخصوص حضرت ولی العصر عج، رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای اور فقیہ عالی قدر حضرت سید علی سیستانی کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے معصومہ قم کی خدمات اور کردار و عمل کو سلام پیش کیا۔ آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ حضرت معصومہ قم نے اپنے برادر نام دار حضرت امام علی رضا (ع) کی شہادت کے بعد سر زمین ایران میں فکر اہلبیت (ع) کی تشہیر و ترویج میں ایک نمایا کردار ادا کیا اور حضرت زینب الکبریٰ  کی طرح اپنے برادر امام وقت کے مشن کی ترجمانی کی۔

درایں اثنا آغا سید حسن موسوی نے اترپردیش میں سلطان المدارس والی عمارت کی زمین کو مزکورہ ادارے کے نام منتقل کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دینی اور تعلیمی سطح پر گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے، سینکڑوں علمی اور ادبی شخصیات مزکورہ ادارے کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی اہمیت اور ضرورت کو محسوس کرکے مزکورہ زمین کو ادارے کے نام قانونی طور پر منتقل کرنا ایک ناگزیر ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 937869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش