0
Sunday 13 Jun 2021 22:26

پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سعید غنی

پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے الزام لگایا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے عوام وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری پہلے بھی سندھ حکومت کو ہٹانے کی بات کرتے رہے ہیں، دراصل پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے غیر آئینی مداخلتوں کی بات کی ہے، سندھ کے لوگ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت اپنے ووٹوں پر قائم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں مخالفین کی بلدیاتی حکومتیں تھیں، پی ٹی آئی کی مرکز میں مانگے تانگے کی حکومت ہے۔ سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری اتحادیوں کو حوصلہ دینے کے لئے ایسی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین و قانون کے مطابق صوبہ چلارہی ہے جبکہ پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو فارغ کردیا گیا تو سپریم کورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرایا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی بات کرنے پر مراد علی شاہ کو پسند نہیں کیا جاتا۔
خبر کا کوڈ : 937881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش