QR CodeQR Code

کراچی میں بیٹھ کر سندھ کو تقسیم کرنے کی بات شرمناک ہے، اویس قادر شاہ

13 Jun 2021 22:48

ایک بیان میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ پی پی لیڈر شپ عوام کے لئے بہتر فیصلے کا مینڈیٹ رکھتی ہے، اس وقت کس کو کہاں سے ڈکٹیشن مل رہی ہے سب جانتے ہیں، سندھ کے عوام نے مینڈیٹ جمہوری لیڈر شپ کو دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بیٹھ کر سندھ کو تقسیم کرنے کی بات شرمناک ہے۔ اویس قادر شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی پی لیڈر شپ عوام کے لئے بہتر فیصلے کا مینڈیٹ رکھتی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت کس کو کہاں سے ڈکٹیشن مل رہی ہے سب جانتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے عوام نے مینڈیٹ جمہوری لیڈر شپ کو دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں بیٹھ کر سندھ کو تقسیم کرنے کی بات شرمناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 937882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937882/کراچی-میں-بیٹھ-کر-سندھ-کو-تقسیم-کرنے-کی-بات-شرمناک-ہے-اویس-قادر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org