QR CodeQR Code

جے یو آئی (ف) نے پیپلز پارٹی کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا

13 Jun 2021 22:57

ایک بیان میں جے یو آئی رہنما راشد سومرو نے بتایا کہ تحریک 4 مرحلوں پر مشتمل ہوگی، سندھ بھر میں ‏‏17 جون کو احتجاجی مظاہرے ہوں گے، کراچی میں 29 جولائی کو سندھ ‏حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔ جبکہ گھوٹکی تا کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب لانگ مارچ بھی ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ نے پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما راشد سومرو کا کہنا ہے کہ تحریک کا رخ وفاق کے ساتھ سندھ حکومت ‏کی طرف موڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نا اہل ہے، سندھ میں کرپشن، لوٹ مار، تعلیم کی ‏تباہی کے خلاف احتجاج ہوگا، پانی کی چوری سندھ کی زمینوں کو بیچنے کا معاملہ احتجاج میں ‏اٹھائیں گے۔ راشد سومرو نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک 4 مرحلوں پر مشتمل ہوگی، سندھ بھر میں ‏‏17 جون کو پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے، کراچی میں 29 جولائی کو سندھ ‏حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔ راشد سومرو کا کہنا تھا کہ گھوٹکی تا کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب لانگ مارچ ہوگا اور عوامی ‏سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 937888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937888/جے-یو-آئی-ف-نے-پیپلز-پارٹی-کیخلاف-احتجاجی-تحریک-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org