0
Sunday 13 Jun 2021 22:57

صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی

صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، البتہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 2 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 4 اعشاریہ 75 فیصد رہی، دو روز قبل بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 7 اعشاریہ 67 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ گذشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے 1030 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 49 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز 9 اضلاع سے رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ روز کوئٹہ میں 955 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 29 کا رزلٹ مثبت آیا۔ کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 3 فیصد رہی۔ کیچ میں کورونا کے 10 اور پنجگور میں چار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے خضدار، نصیر آباد، جعفر آباد، چاغی، لورالائی اور گوادر سے کورونا کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔ بلوچستان کے 24 اضلاع میں کورونا کا کوئی مثبت رپورٹ موصول نہیں ہوا۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں گذشتہ روز کورونا کے دو مریضوں کا انتقال بھی ہوا۔ جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 294 ہوچکی ہے، بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1068 ہے۔
خبر کا کوڈ : 937889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش