0
Sunday 13 Jun 2021 23:02

فواد چوہدری پنجاب کے وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں، ناصر حسین شاہ

فواد چوہدری پنجاب کے وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری پنجاب کا وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں اور وہ زرداری صاحب کے خلاف بات کرکے اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سید مراد علی شاہ ایک انتہائی کامیاب اور طاقتور وزیراعلیٰ ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی صلاحتیوں سے وفاق نہ صرف پریشان ہے بلکہ خوف زدہ بھی ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے، ہمیں سب معلوم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری این ایف سی کے تحت دیئے گئے فنڈز کا حساب لینے کا حق نہیں رکھتے، یہ سندھ اسمبلی کو حق ہے کہ سندھ حکومت سے پائی پائی کا حساب لے اور یہ حساب سندھ حکومت اسمبلی میں دیتی ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وفاقی وزیر شاید ربڑ اسٹیمپ اپنے سلیکٹڈ وزیراعظم کو کہہ رہے تھےِ، وفاقی حکومت نے ارسا کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں۔
خبر کا کوڈ : 937891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش