0
Sunday 13 Jun 2021 23:10

نیتن یاہو کا 12 سالہ دور عدم اعتماد پر ختم، نفتالی بینیٹ نیا صیہونی وزیراعظم مقرر

نیتن یاہو کا 12 سالہ دور عدم اعتماد پر ختم، نفتالی بینیٹ نیا صیہونی وزیراعظم مقرر
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو 5 مرتبہ کے بے نتیجہ انتخابات کے بعد بالآخر وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج شام کے وقت غاصب صیہونی پارلیمنٹ "کینیسیٹ" میں وقوع پذیر ہونے والے اعتماد کے ووٹ میں لیکوڈ پارٹی کے بنجمن نیتن یاہو کو ہٹا کر نیو رائٹ پارٹی کے نفتالی بینیٹ (Naftali Bennett) کو وزیراعظم بنا دیا گیا ہے جو قبل ازیں نیتن یاہو کی کابینہ میں وزیر جنگ مقرر تھا۔ دوسری جانب میکی لوئی کو کینیسیٹ کا سربراہ اور یائیر لاپید کو نائب وزیراعظم بھی چنا گیا ہے۔ صیہونی سینیٹ کے اتحاد کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق نفتالی بینیٹ اور یائیر لاپید، دونوں کو اپنی کابینہ کے فیصلوں میں ویٹو کا حق حاصل ہو گا جبکہ 2 سال کے عرصے کے بعد غاصب صیہونی رژيم کی وزارت عظمی کا قلمدان یائیر لاپید کے سپرد کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 937894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش