0
Sunday 13 Jun 2021 23:12

جاری ماہ کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں 3 ہزار 100 فلسطینی گرفتار

جاری ماہ کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں 3 ہزار 100 فلسطینی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ غزہ کے خلاف 12 روزه جارحیت میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کے ہاتھوں ملنے والی دندان شکن شکست کے بعد غاصب صیہونی رژیم کی جانب فلسطینی شہریوں کے خلاف شروع ہونے والی گرفتاری مہم ہنوز جاری ہے۔ قیدیوں کی دیکھ بھال کے فلسطینی اداروں کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے صرف گذشتہ 1 ماہ کے دوران ہی 3 ہزار 100 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں 24 خواتین اور 471 کمسن بچے و بچیاں بھی شامل ہیں۔ فلسطینی تحریک آزادی (PLO) کے ساتھ منسلک "اسراء کمیٹی" سمیت انسانی حقوق کے فلسطینی اداروں "فلسطینی پریزنر کلب"، "الضمیر" اور "مرکز اطلاعات وادئ حلوہ" کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ گذشتہ 1 ماہ کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں گرفتار کئے جانے والے زیادہ تر فلسطینی شہریوں کا تعلق 1948ء کی مقبوضہ سرزمینوں سے ہے جن کی تعداد 2 ہزار ہے۔

دوسری جانب عرب اخبار رأی اليوم نے بھی اس حوالے سے نشر ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے سے 1 ہزار 100 فلسطینی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں 42 کمسن بچیاں و بچے بھی شامل ہیں جبکہ ان میں سے 677 کا تعلق قدس شریف سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی مقننہ کے انتخاباتی امیدواروں کو بھی اپنی گرفتاری مہم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے تحت حماس کی انتخاباتی فہرست "القدس موعدنا" کے 6 امیدواروں کو تاحال گرفتار کیا جا چکا ہے۔رأی اليوم کا لکھنا ہے کہ ان اعداد و شمار کے علاوہ غاصب صیہونی فوج کی جانب سے گذشتہ 1 ماہ سے 200 ایسے فلسطینی شہریوں کو بھی حبس بے جا میں رکھا گیا ہے جن پر تاحال کوئی الزام بھی عائد نہیں کیا جا سکا۔
خبر کا کوڈ : 937896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش