QR CodeQR Code

پشاور میں عمارت کی لفٹ پھنسنے سے خواتین اور بچیوں کی حالت بگڑ گئی

14 Jun 2021 00:38

گلبرگ کینٹ میں رہائشی عمارت کی لفٹ تکنیکی خرابی کے باعث پھنس ہوگئی، لفٹ میں 5 خواتین اور 2 بچیاں موجود تھیں۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لفٹ میں پھنسی خواتین اور بچیوں کو نکال لیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ گلبرگ کینٹ میں رہائشی عمارت کی لفٹ پھنسنے سے خواتین اور کم عمر بچیوں کی حالت خراب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کینٹ میں رہائشی عمارت کی لفٹ تکنیکی خرابی کے باعث پھنس ہوگئی، لفٹ میں 5 خواتین اور 2 بچیاں موجود تھیں۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لفٹ میں پھنسی خواتین اور بچیوں کو نکال لیا۔ لفٹ میں دم گھٹنے کے باعث خواتین اور بچیوں کی حالت خراب ہوگئی۔ خواتین اور بچیوں کو فوری طور پر خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 937908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937908/پشاور-میں-عمارت-کی-لفٹ-پھنسنے-سے-خواتین-اور-بچیوں-حالت-بگڑ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org