0
Monday 14 Jun 2021 01:48

وہ دن گئے جب جی7 جیسے چھوٹے گروپ دنیا کی قسمت کا فیصلہ کیا کرتے تھے، چین

وہ دن گئے جب جی7 جیسے چھوٹے گروپ دنیا کی قسمت کا فیصلہ کیا کرتے تھے، چین
اسلام ٹائمز۔ چین نے جی-7 ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دن چلے گئے جب دنیا کی قسمت کا فیصلہ چھوٹے گروپ کے ہاتھ میں تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے گروپ جی-7 کے ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چین نے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا متبادل لانے کی جی-سیون کے منصوبے کو ناممکن، جبری مشقت کے الزام کو جھوٹا اور سنگیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو بہتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا پر چھوٹے گروپ کی حکمرانی نہیں چلتی۔ چین نے واضح طور پر متنبہ کیا ہے کہ وہ دن ختم ہو چکے ہیں جب چھوٹے ممالک کے گروپ دنیا کی قسمت کا فیصلہ کیا کرتے تھے۔ ان چھوٹے گروپ کے تراشے گئے نام نہاد اصول نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے اصولوں پر مبنی عالمی نظام ہی اصلی بین الاقوامی آرڈر ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ممالک کے بڑے یا چھوٹے، مضبوط یا کمزور اور غریب یا امیر ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ تمام ممالک برابر ہیں اور دنیا کے معاملات مٹھی بھر ممالک کے بجائے تمام ممالک کی مشاورت سے چلانے چاہیے۔ واضح رہے کہ جی-7 ممالک کے سربراہان کا اجلاس لندن میں ہوا جہاں چینی صدر شی جن پنگ کے اربوں ڈالر کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے گلوبل انفراسٹریکچر اسکیم پر اتفاق کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 937917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش