QR CodeQR Code

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

14 Jun 2021 07:42

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت آنے سے ملک میں 1200 ارب کے نئے ٹیکس لگے، جھوٹ بولنے سے حقائق بدلتے نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہہ پہر 4 بجے ہوگا، دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں بجٹ پر بحث کا آغاز کیا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کے بھی بجٹ سیشن سے خطاب کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت آنے سے ملک میں 1200 ارب کے نئے ٹیکس لگے، جھوٹ بولنے سے حقائق بدلتے نہیں ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 937935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937935/قومی-اسمبلی-کا-اجلاس-ا-ج-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org