0
Monday 14 Jun 2021 07:54

بلاول کی آزادکشمیر انتخابات میں پی پی کی جیت کی پیش گوئی

بلاول کی آزادکشمیر انتخابات میں پی پی کی جیت کی پیش گوئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اپنی جماعت کی جیت کی پیش گوئی کر دی۔ مردان میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول نے وفاقی حکومت پر الزام لگایا اور کہا کہ پی ٹی آئی انتخابی فہرستوں میں ہیرپھیر کر رہی ہے لیکن اس بار دھاندلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر الیکشن پر اثرانداز ہونا چاہتی ہے، حکومت نے آزادکشمیر کی الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑ کی ہے۔ خیال رہے کہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11 ویں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 937936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش