QR CodeQR Code

انتخابی فہرستوں کی تیاری میں حکومت آزادکشمیر یا وزیراعظم آفس کا کوئی کردار نہیں، ترجمان

14 Jun 2021 08:10

بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ بلاول یا ان کی جماعت کو انتخابی فہرستوں پر اعتراضات ہیں تو اس کا قانونی طریقہ کار موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق خان کے ترجمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کے مطابق بلاول کو آزادکشمیر الیکشن قوانین سے متعلق ان کی جماعت نے غلط بریف کیا، انتخابی فہرستوں کی تیاری میں حکومت آزادکشمیر یا وزیراعظم آفس کا کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزادکشمیر بااختیار ادارہ ہے،آزادکشمیر کا الیکشن کمیشن کئی ماہ سے ووٹر فہرستوں کی تیاری میں مصروف ہے، حتمی ووٹر فہرستوں کی اشاعت سے قبل بارہا مجوزہ فہرستیں شائع کی جاتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر اور ان کے دفتر کو ملوث کرنے کی بات بلاول شاید لاعلمی میں کہہ گئے، بلاول یا ان کی جماعت کو انتخابی فہرستوں پر اعتراضات ہیں تو اس کا قانونی طریقہ کار موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 937937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937937/انتخابی-فہرستوں-کی-تیاری-میں-حکومت-آزادکشمیر-یا-وزیراعظم-آفس-کا-کوئی-کردار-نہیں-ترجمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org