0
Monday 14 Jun 2021 08:55

پاکستان میں کورونا سے مزید 34 اموات

پاکستان میں کورونا سے مزید 34 اموات
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.59 رہی۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39214 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1019 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 34 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.59 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21723 ہو گئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہو چکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 78ہزار 740 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 937940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش