0
Monday 14 Jun 2021 10:33

اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز ویب سائٹس کیخلاف موثر آواز اٹھائی جائے، علامہ زبیر احمد ظہیر

اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز ویب سائٹس کیخلاف موثر آواز اٹھائی جائے، علامہ زبیر احمد ظہیر
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کیخلاف بھی دہشتگردی کے خاتمے جیسے اقدامات کی ضرورت ہے، نفرت انگیز ویب سائٹس بھی دنیا میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کے فروغ کا سبب بن رہی ہیں، وقت آ چکا ہے کہ فوری طور پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر امت مسلمہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق متحد ہوکر اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز ویب سائٹس کیخلاف اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مذہبی ہستوں کو تنقید کا نشانہ بنانیوالے بھی انتہا پسند ہیں، ان کا ہمیشہ کیلئے راستہ روکنا ہوگا۔

علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ عالمی برادری کو خاموشی اختیار کرنے کی بجائے نفرت انگیز مواد، انتہا پسندی روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، کوئی شک نہیں کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کیساتھ پیش آنیوالا سانحہ بھی سب سے بڑی دہشتگردی ہے، نفرت انگیز ویب سائٹس ہیں جو انسانوں میں نفرت پیدا کرتی ہیں، ان ویب سائٹس کیخلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یقینی طور پر اس کیلئے فرنٹ لائن پر آواز بلند کر رہے ہیں، لیکن اُمت مسلمہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامو فوبیا اور نفرت کا سبب بننے والی ویب سائٹس سمیت دیگر مواد کیخلاف دوٹوک اور واضح حکمت عملی اختیار کرے۔

علامہ زبیر احمد ظہیر کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی مقدس مذہبی ہستی کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ ایسے قوانین بنائے جن کے ذریعے مقدس ہستوں کو تنقید کا نشانہ بنانیوالے عناصر کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت سخت ایکشن لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 937960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش