0
Monday 14 Jun 2021 11:02

بجٹ تاریخ ساز ہو گا، سب کیلئے خوشخبریاں ہیں، عثمان بزدار

بجٹ تاریخ ساز ہو گا، سب کیلئے خوشخبریاں ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز ہو گا اور بجٹ میں سب کے لیے خوشخبریاں ہیں۔ عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی، سینئر وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، دیگر وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ ہم اس سال ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے بجٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے جب کہ کورونا کی تیسری لہر کے معاشی اثرات سے نمٹنے کیلئے آئندہ مالی سال میں بھی ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا بجٹ میں تجویز کردہ اقدامات سے صوبے کی معیشت پھلے پھولے گی، اتحادی جماعت سے بہترین تعلقات ہیں، بجٹ آسانی سے پاس ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 937964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش