QR CodeQR Code

دہلی میں حکومت سے کبھی بھی ملکر بات چیت کرسکتے ہیں، سید محمد الطاف بخاری

14 Jun 2021 20:06

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ ہمارے دہلی کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن وہاں کی حکومت ہماری ہے اور وزیراعظم بھی ہمارے ہیں ہمیں کسی کی ثالثی کی ضرورت نہیں ہے ہم انکے ساتھ ملکر بالواسطہ بات کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ دہلی میں حکومت اور وزیراعظم ہمارے ہیں اور ہم ان سے کبھی بھی مل کر بات چیت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ دہلی اور جموں و کشمیر کے سیاسی لیڈروں کے درمیان کبھی بھی تعلقات منقطع نہیں ہوتے ہیں، ایسا ہوتا ہے کہ کبھی فون کی گھنٹی سنی جاتی ہے تو کبھی نہیں سنی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی تنسیخ کے بارے میں نیشنل کانفرنس کا بے خبر ہونا ناممکن ہے۔ سید الطاف بخاری نے ان باتوں کا اظہار ایک مقامی نیوز پورٹل کے ساتھ ایک آن لائن انٹرویو کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دہلی کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن وہاں کی حکومت ہماری ہے اور وزیراعظم بھی ہمارے ہیں ہمیں کسی کی ثالثی کی ضرورت نہیں ہے ہم ان کے ساتھ مل کر بالواسطہ بات کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 938009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938009/دہلی-میں-حکومت-سے-کبھی-بھی-ملکر-بات-چیت-کرسکتے-ہیں-سید-محمد-الطاف-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org