QR CodeQR Code

مربوط معاشی پالیسیوں سے پنجاب نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، سید عباس علی شاہ

14 Jun 2021 16:53

پنجاب حکومت کے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ذمہ داری سنبھالی تو پنجاب بدترین مالیاتی دور سے دوچار تھا۔ ایسے رنگ برنگے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کھڑے کئے گئے، جنکی عوام کو ضرورت تھی نہ حکومت کے پاس وسائل تھے، مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت نے بجٹ کے اہم نکات کی منظوری دی۔ اجلاس میں گذشتہ مالی سال کے ضمنی بجٹ کو بھی منظور کیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری قانون پنجاب پیر سید عباس علی شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، جس نے ہمیں عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کی سعادت سے سرفراز کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ذمہ داری سنبھالی تو پنجاب بدترین مالیاتی دور سے دوچار تھا۔ ایسے رنگ برنگے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کھڑے کئے گئے، جن کی عوام کو ضرورت تھی نہ حکومت کے پاس وسائل تھے۔

مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور رہنمائی میں پنجاب سمیت وطن عزیز ترقی اور خوشحالی کی صحیح سمت پر گامزن ہوچکا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے بجٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی، لیکن ٹیکس میں ردوبدل کا امکان ہے۔ گندم کی خریداری کے لیے 400 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 938012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938012/مربوط-معاشی-پالیسیوں-سے-پنجاب-نئے-دور-میں-داخل-ہو-رہا-ہے-سید-عباس-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org