0
Monday 14 Jun 2021 16:53

الخدمت فاؤنڈیشن نے بلوچستان میں نئے چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح کر دیا

الخدمت فاؤنڈیشن نے بلوچستان میں نئے چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح کر دیا
اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے ایجوکیشن پروگرام کے تحت بلوچستان کے علاقے اشکنی میں نئے چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے سنٹر کا افتتاح کیا۔ الخدمت بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمد کرد، ریجنل مینجر عبداللہ خان، ریجنل کوآرڈینیٹر ایجوکیشن پروگرام محمد فیضان اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد ہاشمی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے کہا کہ سڑکوں سے اپنا رزق تلاش کرنے والے یہ بچے ہمارے معاشرے کا حساس گوشہ ہیں اور اِن کی آبیاری ہم سب کا اخلاقی فرض ہے۔ اس وقت پاکستان میں لاکھوں سٹریٹ چلڈرن ہیں، جو حکومتی عدم توجہ اور معاشرتی رویوں کے باعث گھروں اور تعلیمی اداروں میں اپنا وقت گزارنے کی بجائے سٹرکوں پرمحنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔

اس سنگین مسئلے کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کا قیام عمل میں لا رہی ہے، جس کے تحت اب تک پنجاب میں 16، خیبر پختونخواہ میں 17 اور بلوچستان میں 6، سندھ میں 3 اور گلگت بلتستان میں ایک سنٹر قائم کئے جاچکے ہیں۔ ان سینٹرز میں 2 ہزار کے قریب بچوں کو صحت، رسمی و غیر رسمی تعلیم کی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں کے مواقع بھی فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ تقریباََ 350 سٹریٹ چلڈرن ان سنٹرز سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سکولوں میں باقاعدہ طور پر داخل ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش