QR CodeQR Code

نواز شریف اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر رضامند

14 Jun 2021 18:36

شہباز شریف نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی بجٹ منظوری رکوانے ہمارے ساتھ چلنا چاہتی ہیں۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے حکومتی عزائم ناکام بنائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے قائد کو بلاول بھٹو کیساتھ ہونیوالی ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی شہباز شریف کی تجویز مان لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو بلاول بھٹو سے ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا۔ شہباز شریف نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی بجٹ منظوری رکوانے ہمارے ساتھ چلنا چاہتی ہیں۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے حکومتی عزائم ناکام بنائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے قائد کو بلاول بھٹو کیساتھ ہونے والی ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی شہباز شریف کی تجویز مان لی ہے۔

نواز شریف نے ہدایت دی کہ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے، یہ عوام دشمن بجٹ ہے۔ مسلم لیگ نون کے تاحیات قائد نے بجٹ اجلاس کے دوران نون لیگی اراکین اسمبلی کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ پی ڈی ایم کی سیاست اور فیصلوں کو پارلیمنٹ میں تعاون پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے بعد نون لیگ کے سینیئر رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 938027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938027/نواز-شریف-اپوزیشن-جماعتوں-کو-ساتھ-لے-کر-چلنے-پر-رضامند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org